1000004662

امریکا میں نارنجی رنگ کی نایاب مچھلی میں پکڑی گئی، مچھلی کا غیر معمولی زرد نارنجی رنگ دراصل پیدائشی حیاتیاتی کیفیت کا نتیجہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ مچھلی جس کا تعلق مقامی نسل بربوٹ (Burbot) سے ہے، اوسویگو ہاربر میں آبی حیات کی حملہ آور اقسام سے متعلق معمول کے ایک سروے کے دوران پکڑی گئی۔ ماہرین حیاتیات نے فوری طور پر اس آبی جانور کے غیر معمولی رنگ کو محسوس کیا۔

ادارے نے بتایا کہ یہ دریافت اس لیے بھی اہم ہے کہ جھیل میں بربوٹ مچھلیوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور یہ نسل عموماً بندرگاہ (نیویارک ہاربر) کے مقابلے میں زیادہ گہرے اور ٹھنڈے پانیوں میں رہتی ہے۔

اوسویگو ہاربر میں ماہی گیری کے سروے کے دوران بربوٹ مچھلی کی موجودگی کا یہ پہلا دستاویزی ثبوت ہے، تاہم اس سے قبل چند ماہی گیروں کی جانب سے بھی اس مچھلی کو پکڑے جانے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

امریکی ادارے کے مطابق اس مچھلی کا رنگ ایسا تھا کہ خزاں کے موسم کے انتہائی شوخ رنگوں والے درختوں کے پتے بھی اس کے سامنے پھیکے دکھائی دیتے۔

ماہرین حیاتیات نے وضاحت کی کہ مچھلی کو زینتھو کروموسوم نامی حیاتیاتی کیفیت لاحق ہے، جس کے باعث اس کی معمول کی رنگت پیدا کرنے والا نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کا رنگ گہرا نارنجی ہو جاتا ہے۔

حکام کے مطابق زینتھو کروموسوم جنگلی مچھلیوں میں سفید رنگت (البینزم) یا سیاہ رنگت (میلانزم) کے مقابلے میں خاصا کم پایا جاتا ہے، جس کے باعث اس مچھلی کا پکڑا جانا انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World