1000004903

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد مائع گیس (ایل پی جی) لے جانے والے ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی لے جانے والا ٹینکر آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرایا.

پاسدارانِ انقلاب بحریہ نے بتایا ہے کہ متاثرہ ٹینکر کو اس راستے سے نہ گزرنے کے حوالے سے بار بار تنبیہ کی گئی تھی لیکن اس نے امریکی لڑاکا طیاروں کے تحفظ پر بھروسہ کرنے کا انتخاب کیا۔

پاسداران نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز کا انتظام مکمل عزم اور مضبوطی کے ساتھ سنبھال رہے ہیں

متعلقہ ٹیگز:#War