امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

Share

امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا نے صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کے بعد اب صدر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کا سفر میڈیا ٹیم کے بغیر کرنا پڑے گا۔صدر کے دفتر میں محکمۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللّٰہ عباسی نے اس فیصلے کو دشمنانہ اقدام قرار دیا ہے۔

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ کے روس و ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط …