آئندہ 5 روز تک گرج چمک کیساتھ مذید بارشوں کی پیشگوئی

Share

محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،جڑواں شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر میں تیزہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،جو زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔موسلا دھار بارش کےدوران ندی نالوں میں طغیانی کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ کے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہےجبکہ شہریوں کو برساتی نالوں، ندی،بجلی کے کھمبوں اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے

Check Also

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ،جھنگ میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری

Share دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعدجھنگ میں بھی ممکنہ سیلاب …