
وہاڑی میں پرانے لاری اڈا کے قریب واسا کے دو ملازمین گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کےمطابق سنی اورساول نامی دونوں ملازمین کا تعلق ضلع خانیوال سےتھا،جومبینہ طورپرحفاظتی سامان کےبغیر رسے کےسہارے گٹرمیں اترے تھے،صفائی کے دوران رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گہرے گٹر میں جا گرے اور دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پپہنچ گئیں اورامدادی کارروائی کے بعد دونوں ملازمین کی لاشیں گٹرسےنکال لیں،لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی منتقل کردیا گیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved