خیبر پختون خواہ میں زلزلے کے جھٹکے

Share

ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 166 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔دوسری جانب زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Check Also

لاہور کے کس علاقے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ

Share لاہور میں موسلا دھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش …