
پنجاب میں آج سے مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 17 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ جبکہ مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، حیدرآباد اور خیرپور سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج شام سے 16 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔کراچی میں بھی 14 سے 16 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved