امریکا نے سیکیورٹی خطرے کے باعث عقَبہ کے ہوائی اڈے اور بندرگاہ کو خالی کردیا

Share

اردن میں امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردیا۔ایکس پر جاری بیان میں اردن میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اردن کے جنوبی شہر عقبہ میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بندرگاہ کو ایک خطرے کے باعث خالی کرالیا گیا۔بیان میں کہا گیا تمام امریکی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ائیرپورٹ اور بندرگاہ کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اردنی حکام کی سکیورٹی ہدایات پر عمل جاری رکھیں۔دوسری جانب اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے امریکی سفارتخانے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ائیرپورٹ اور بندرگاہ خالی کروانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور کسی خطرے کی نشاندہی بھی نہیں ہوئی۔قبل ازیں روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سےہدف کی جانب بڑھتے ہیں اورہدف کونشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔

Check Also

ایران کی اردن کےعقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیاروں پر بمباری،20 گودام تباہ

Share پاسداران انقلاب کےمطابق اردن کےعقبہ طیاروں کونشانہ بنایا،کرمانشاہ میں امریکی ایم کیو نائن ڈرون …