مالی میں فوجی قافلے پر حملہ، 50 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Share

مالی میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں کم از کم 50 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں جاری شورش کے کے دوران پیش آیا جہاں شدت پسند گروہ اور مسلح تنظیمیں کئی برسوں سے سرگرم ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ اچانک گھات لگا کر کیا گیا جس میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔مالی کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Check Also

چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے، امریکی صدر

Share امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین الیکشن ڈیٹا ہیک کرنے …