پنجاب کے دریاؤں میں 20 سے 24 تک سیلاب کا الرٹ جاری

Share

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 20 سے 24 جولائی کے دوران دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اےکےمطابق دریائےچناب میں مرالہ کےمقام پرنچلے سے اونچے درجے کےسیلاب،جبکہ راوی، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے، ڈیرہ غازی خان کے رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ اور لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے نےتمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، واسا،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتےہوئے ایمرجنسی انتظامات مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے نشیبی اور دریا کنارے آباد آبادیوں کے بروقت انخلاء، فلڈ ریلیف کیمپس میں ضروری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

Check Also

آج ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی، کراچی میں ہلکی بارش متوقع

Share پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج تیز ہواؤں اور …