امریکا جلد ایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے، ٹرمپ

Share

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بہت جلدایران کے کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بناسکتا ہے۔کوہ کلنگ گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کےقریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر روس اور یوکرین جائیں گے، جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ان میڈیا اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو ایران جنگ کے دوران امریکا کے دفاعی اور حملہ آور ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی کی خبریں دے رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پہلے سے کہیں زیادہ مقدار میں ہتھیار تیار کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا امریکا کے پاس اتنے ہتھیار موجود ہیں جتنے کبھی استعمال بھی نہیں کیے جا سکتے۔

Check Also

امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 5 افراد شہید، متعدد زخمی

Share امریکا نے ایران پر ایک بار پھر حملہ کر دیا، ایرانی ٹی وی کے …