ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share

ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے کر دیئے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی اڈے کو بڑے پیمانے پر ڈرون سے نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ اردن نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اردن کی فضائی حدود میں13 بیلسٹک میزائل داخل ہوئے،10 کو فضا میں ہی تباہ کردیا، 3 بیلسٹک میزائل آبادی سے دور مقامات پر گرے۔پاسداران انقلاب نے اردن میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنے نئے حملوں پر پچھتاوا ہوگا۔

Check Also

ایرانی جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے

Share ایران نے لارک جزیرے پر حملے کے بعد اردن میں 2 امریکی فوجی اڈوں …