کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دیا جائے گا: ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈر کی امریکا کو سخت وارننگ

Share

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت یا وحشیانہ اقدام کا ایرانی مسلح افواج فیصلہ کُن اور تباہ کُن جواب دیں گی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری بیان میں میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا کو شیطانِ بزرگ اور مجرم، دھوکے باز اور فریب کار دشمن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنی مسلح افواج، عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اتحاد کو مزید مضبوط بنائے گا اور ماضی کی جنگوں کے مقابلے میں امریکا پر زیادہ بھاری قیمت مسلط کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ دشمن فوجی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کے بعد اب عوام اور قیادت کے درمیان اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میجر جنرل علی عبداللہی نے مزید کہا کہ ہمارے عزیز ملک کی دفاعی طاقت ایران کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک بہادر قوم کے امن اور سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے۔

Check Also

ٹرمپ کا اردن میں ایرانی حملوں سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں ایرانی حملوں سے امریکی فوجیوں کی ہلاکت …