لاہور میں عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

Share

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کار سوار نوجوان نے وفاقی وزیر کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور فائر کر دیے، جس کے بعد نوجوان لڑکے کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس اے کی حدود میں گزشتہ رات پیش آیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹیز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم کے زیرِ استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس معاملے سے متعلق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اہلخانہ کے ساتھ جارہا تھا کہ گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا اور نوجوان نے 5 فائر کیے۔عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گاڑی کا پیچھا کیا اور ناکے پر اطلاع دی

Check Also

ملزمہ انمول عرف پنکی کا بھائی کامران کراچی سے گرفتار

Share ملزمہ انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔پولیس …