آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

Share

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کا خون رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔جاری کیے گے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آخری سانس تک وطن کا دفاع کیا جائے گا۔ادھر ایران نے ہرمزگان صوبے پر امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں، شہداء میں 4 خواتین اور 2 معذور بھائیوں سمیت 4 مرد شامل ہیںایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی بندر خمیر میں امریکی حملے سے جاں بحق ہونے والے 3 شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں۔عباس عراقچی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ تینوں معصوم دیہاتی بندر خمیر پُل سے گزر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیاایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات امریکی حملوں میں ایران کے شہر جسک میں بجلی کی تنصیبات، ڈی سیلینیشن پلانٹ پمپ کو نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں میں ایران میں کئی پلوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …