فیفا ورلڈ کپ: فرانسیسی ٹیم شکست بھلانے کیلئے تیسری پوزیشن کے لیے بےتاب

Share

اسپین سے شکست کو بھولنے کیلئے فرانسیسی ایمباپے اینڈ کمپنی فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھا کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔دوسری جانب انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے خلاف برتری حاصل کرنے کے بعد شکست کا زخم تیسری پوزیشن حاصل کرکے بھرنے کی خواہش مند ہے۔ انگلش کھلاڑی اس میچ میں فتح کیلئے پرامید ہیں۔فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہفتے کو تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے میامی اسٹیڈیم میں مقابلہ کریں گی۔ان دونوں روایتی حریفوں کا آخری ورلڈ کپ مقابلہ 2022 میں قطر کے کوارٹر فائنل میں ہوا تھا جس میں فرانس نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔فرانس کے پاس میچ جیت کر برتری جبکہ انگلینڈ کے پاس اس ہار کا حساب برابر کرنے کا سنہری موقع ہے۔دونوں ٹیمیں چونکہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں اس لئے یقینی طور پر تیسری پوزیشن کے میچ کو جیت کر اپنا اور شائقین کی مایوسی کا کچھ بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش کریں گی۔میچ کیلئے امکان ہے کہ دونوں منیجرز (ڈینیئل ڈیشامپس اور تھامس ٹوخل) ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہیں ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا کم وقت ملا ہے۔فرانس کی ممکنہ الیون میں مائک مینیان (گول کیپر)، مالو گسٹو، میکسانس لاکروئے، ابراہما کوناٹے، تھیو ہرنینڈز، وارن زائر-ایمری، اینگولو کانٹے، مائیکل اولیسے، رین چیروکی، ڈیزیری ڈوئے اورکلیان ایمباپےکی شمولیت کا امکان ہے جبکہ فرانس کے دفاعی ستارے ولیم سالیبا اسپین کے خلاف سیمی فائنل میں زخمی ہونے کے باعث اس میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔انگلینڈ کی ممکنہ الیون میں جارڈن ہینڈرسن، ٹریوہ چلوپاہ، مارک گویہی، جان اسٹونز، ڈیڈ اسپینس، کوبی مینو، ایلیٹ اینڈرسن، مورگن راجرز، نوانی مادوویکی، ہیری کین، اور مارکس ریشفورڈشامل ہوں گے۔تیسری پوزیشن کے میچ کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی گری ہیں۔ سیمی فائنل میں شکست کے بعد فرانس اور انگلینڈ کے فینز کی مایوسی کے باعث ری سیل مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمتیں تیزی سے نیچے گری ہیں، اور اب اس میچ کے کچھ ٹکٹ 1,000 ڈالر سے بھی کم کی قیمت پر دستیاب ہیں

Check Also

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

Share ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے جاں بحق …