امریکی حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا، مشیر علی صفری

Share

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مشیر علی صفری نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ایک بیان میں علی صفری نے کہا کہ امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کے وعدے پورے نہیں کیے، آبنائے ہرمز کے انتظامات ایران کے اختیار میں ہیں، جنوبی بحری راستہ معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ سے بحری سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جہازوں کو نیویگیشن بند کرکے گزارنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔علی صفری کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ معاہدے کا احترام کرے یا ذمہ داریوں سے دستبردار ہو، ایران توقعات سے زیادہ طاقتور اور ہر جنگ کیلئے تیار ہے۔

Check Also

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے بیلسٹک میزائلوں کو نشانہ

Share ایران نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرون سے جوابی حملے …