
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ کارروائی پاسدران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار بحری جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔سینٹ کام کےمطابق ایرانی حملے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے، حملے سے جہاز پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے سے قاصر ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد طرز عمل بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران ایک بار پھر اس میں ناکام رہا۔سینٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی اہداف پر حملے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved