ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی

Share

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام 6:30 جبکہ پاکستان وقت کے مطابق 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے، ابوظہبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر 4:30 بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ شام کو مقامی وقت 6:30 بجے شروع ہو گا۔میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم اور شائقین کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام کو مقامی وقت 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …