بھارت کی پھر کھیل میں سیاست، محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار

Share

بھارت نے ایک بار پھر کھیل سے کھلواڑ کرتے ہوئے ویمنز ایشیاکپ بھی متنازع بنا دیا۔بھارت کی خواتین ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی ویمنز ایشیاکپ فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ٹرافی دینے کا پروٹوکول مکمل طور پر طے تھا، ٹرافی فاتح بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے دستیاب تھی، بھارتی ٹیم نے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا۔ ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل کےدفترمنتقل کی جائے گی۔ذرائع اے سی سی کے مطابق ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، محس نقوی اپنے مؤقف سے پہلے بھی ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، آج بھی وہیں کھڑے ہیں۔ بھارت کی پچھلی ٹرافی بھی دستیاب ہے، صرف وصولی کا انتظار ہے۔ بھارتی ٹیم ریکارڈ 8ویں بار ویمنز ایشیاکپ کی چیمپئن بنی ہے فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72رنز سے شکست دی۔ سری لنکن ٹیم 184رنز کے تعاقب میں 111رنز پر ڈھیر ہوئی، کپتان چماری36، نیلکشیکا 22رنزبنا سکیں۔واضح رہے کہ پچھلے سال بھارت کی مینز ٹیم نے بھی صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے کپ لینے سے انکار کیا تھا۔

Check Also

این سی سی آئی اے نے امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کر لیا

Share نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز …