این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share

لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے روبرو پیش ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سے دو گھنٹے تفتیش کی گئی، دونوں کھلاڑیوں سے ڈریسنگ روم سے متعلق سوالات کیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز سے انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم لیکز سے متعلق تفتیش کی گئی، امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے نے نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کے موبائل فون متعلقہ اداروں کو بھیج دیے تھے، این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ان کرکٹرز میں شامل ہیں جنہیں لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

Check Also

پی ایس ایل 12 جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

Share پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کو آئندہ سال جنوری میں …