عمر ایوب کی نااہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے

Share

قومی اسمبلی کے سابق قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے لگادیے گئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر میں کام کرنے والے تمام ملازمین کے بھی تبادلے کر دیے گئےذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آفس میں کام کرنے والے ملازمین کے بھی تبادلے ہوگئے۔ جنید اکبر نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی کمیٹیوں اور پی اے سی سے استعفے دے رکھے ہیں۔ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد نئے اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہونا ہے

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …