پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کا آئی ایم ای آئی ریکارڈ ہٹادیا

Share

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی) ریکارڈ کو ہٹادیا ہے۔پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن، بلاکنگ سسٹم اور مینجمنٹ کو موثر بنانا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اور موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ڈی آئی آر بی ایس آپریشنز میں بہتری ہوگی۔پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق صارفین کو موبائل ڈیوائسز کی بروقت رجسٹریشن اور ٹیکسز کی ادائیگی میں بھی سہولت ہوگی۔اعلامیے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون 60 دن کے لیے ہی نیٹ ورک پر استعمال ہو سکے گا، مقررہ وقت میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر فون دوبارہ بلاک ہو جائے گا

Check Also

میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا

Share میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے ایک اہم فیچر متعارف …