اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Share

انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں اکبر ناصر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے سی او او سیف سٹی لاہور ہوتے ہوئے ٹھیکے دینے میں دھوکا دہی کی۔اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کے مطابق اکبر ناصر پر سرکاری خزانے کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن نے ایف آئی آر میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے نام بھی شامل کیے ہیں۔

Check Also

گردوارہ کے سابق صدر راجندر سنگھ اٹلی میں فائرنگ سے ہلاک

Share اٹلی کے شہر کَوُو میں گردوارہ ماتا صاحب کور کے سابق صدر راجندر سنگھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *