ایرانی شہر شیراز میں دہشتگرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق، 2 دہشت گرد گرفتار

Share

ایرانی شہر شیراز میں مزارشاہ چراغ پر دہشتگرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے فی الوقت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ حملےکی نوعیت سے لگتا ہے کہ اس میں داعش کا گروپ ملوث ہے

Check Also

راولپنڈی میں ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Share راولپنڈی تھانہ چکلالہ کے علاقے ڈھوک منشی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *