
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔سی پی او کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی پی او کوہاٹ نے آپریشن کو لیڈ کیا، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، سی ٹی ڈی کی ٹیموں اور سیکیورٹی فورسز نے عمارت کے اہم حصوں کو کلیئر کر دیا ہے، آئی جی پی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید اور دیگر حکام بھی آپریشن کے دوران موقع پر موجود رہے۔آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات بھر کے آپریشن کے بعد کامیابی حاصل کی، پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پولیس لائن کی مسجد پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا تھا۔خودکش حملے میں 16 پولیس اہلکار اور 6 شہری شہید شہید اور 103 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 73 اہلکار اور 30 عام شہری شامل ہیں
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved