تحریک انصاف نے فیصل واؤڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی

Share

پی ٹی آئی سندھ نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا

علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا 2 دن میں وضاحت دیں کہ کیوں نہ ان کی بنیادی رکنیت منسوخ کی جائے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کردی گئی ہے، جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *