کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

Share

پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیر قانون آفتاب عالم، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، شہداء کے اہلخانہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی جبکہ اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پولیس، افواج پاکستان اور سول افسران نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیئے گئے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے نماز جمعہ ادا کرنے والے نمازیوں کو نشانہ بنایا، یہ بزدلانہ فعل اس بات کی نشاندہی ہے کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔آئی جی پی نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا رہے ہیں، سہولتکاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Check Also

حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، آئی جی خیبرپختونخوا

Share انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ حملہ …