
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپر مال میں واقع اپنے گھر سے جِم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ علیمہ خان گھر سے باہر جارہی تھیں، انہیں حراست میں لے لیا گیا، پتہ نہیں کیوں اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ خواتین کو بھی گرفتار کررہے ہیں، کچھ اطلاعات ملی ہیں کہ علیمہ خان کو کوٹ لکھپت لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی گرفتاری سے حکمرانوں کے خوف کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر کا مجھے فون آیا تھا، وہ اس بارے میں جاننا چاہتے تھے، ہم ایسے اقدامات سے نہیں گھبراتے، اپنے بھائی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved