جنوبی افریقا کے باکسنگ چیمپئن زولانی کو قتل کر دیا گیا

Share

جنوبی افریقا میں باکسنگ چیمپئن زولانی ٹیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ چیمپئن زولانی کے قتل کے شبے میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی باکسر زولانی کو جمعے کے دن ان کے گھر کے باہر گولی ماری گئی تھی، فائرنگ کے واقعے میں زولانی کے ساتھ ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔واضح رہے کہ زولانی 2014ء سے 2015ء تک انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے جونیئر بینٹم ویٹ چیمپئن رہے۔2017ء سے 2019ء تک ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کا بینٹم ویٹ ٹائٹل زولانی کے پاس رہا۔

Check Also

فوجیوں کی ہلاکت،امریکہ نے اعتراف کر لیا،جا نئے کتنے مارے گئے

Share امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے …