بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نےاپنی گرل فرینڈ سمرین کور کو پروپوز کردیا۔
بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے گرل فرینڈ سمرین کور کو شادی کی پیشکش کرکے اپنے تعلقات کو ایک نئے مرحلے میں داخل کر دیا ہے۔
سمرین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس خبر کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی منگنی کی تاریخ کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ زندگی ہمیں جو کچھ بھی دے سکتی تھی ان سب میں سے مجھے اس بات کی سب سے زیادہ خوشی ہے کہ اس نے ہمیں ایک دوسرے سے نوازا۔ اب زندگی بھر کا ساتھ۔ 11.11.2026 (ہیلو منگیتر)۔
یہ اعلان اس جوڑے کی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز ہے جو اس سال کے شروع میں اپنے تعلقات کو عوامی سطح پر لانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے رہے ہیں۔
ارشدیپ نے 26 جولائی 2026 کو انسٹاگرام پر سمرین کے ساتھ دو تصاویر شیئر کر کے اپنے تعلقات کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا، اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا "میرا انسان”۔
ان تصاویر میں جوڑے کو ایک دوسرے کے گلے لگتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، جس سے ان کے تعلقات کے بارے میں ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔
سمرین جو ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں کو اکثر بھارتی فاسٹ بولر کی کرکٹ مصروفیات کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے، حال ہی میں اس جوڑے نے ایک ساتھ دیوالی منائی جس کی تصویر ارشدیپ نے انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ہماری طرف سے آپ سب کو دیوالی بہت بہت مبارک ہو۔
یہ اعلان اسی دن سامنے آیا ہے جس دن ارشدیپ کے ‘ممبئی انڈینز’ میں جانے (ٹریڈ) کی خبر باضابطہ طور پر سامنے آئی، وہ ایک ‘ٹریڈ سویپ’ معاہدے کے تحت ‘پنجاب کنگز’ کو چھوڑ کر ممبئی انڈینز کا حصہ بن رہے ہیں جس کے بدلے ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز میں شامل ہوں گے۔