1000006652

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی پر اسرائیل کے لیے امریکی مالی امداد سے متعلق دکھایا جانے والا اشتہار ہٹوا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھینکس گیونگ کے موقع پر نشر ہونے والے اشتہار میں امریکی اور فلسطینی بچیوں کی زندگی کا موازنہ کیا گیا ہے۔

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک امریکی بچی 1 سال محنت کر کے سائیکل خریدنے کے لیے 400 ڈالر جمع کرتی ہے۔

دوسری جانب پھر غزہ کی ایک بچی دکھائی جاتی ہے جس کی ایک ٹانگ نہیں، جو بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔

اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت ہر سیکنڈ میں اسرائیل کو امریکی ٹیکس دہندگان کے 400 ڈالر دیتی ہے

متعلقہ ٹیگز:#World