1000304129

گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن کے محلہ محمد پورہ میں گھر سے ماں بیٹی کی گلہ کٹی لاشیں ملی ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آئی جی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔

سی پی او گوجرانوالہ اور سینئر پولیس افسران جائےوقوعہ پر موجود ہیں جب کہ فرانزک اور انویسٹی گیشن ٹیموں نے جائےوقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کےلیےپولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں خالدہ بی بی اور 21سالہ بیٹی رومیشہ کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Crime