1000004228

بنگلادیشی حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست مسترد کردی۔

بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہمارا ملک کسی دہشتگرد کو پاسپورٹ نہیں دیتا، حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں، بنگلادیش کا بھارت کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ موجود ہے۔ وزیر مملکت خارجہ امور ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بھارت حسینہ واجد کو ہماری تحویل میں دے، کیا ہمیں حسینہ سے عام تجارتی مسافر جیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟، کیا ہمیں ان سے کہنا چاہیے کہ آئیں اپنے سسرالی گھر تشریف لے آئیں۔ شیخ حسینہ کی بنگلادیش واپسی سے متعلق سوال پر بنگلادیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے کہا کہ حکومت پہلے ہی سفارتی ذرائع سے اس ملک سے رابطہ کرچکی ہے جہاں سابق وزیراعظم مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حوالگی کے موجودہ معاہدے کے تحت وزارت خارجہ کے ذریعے خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں سزا یافتہ مفرور ملزمہ کی قانونی طریقہ کار کے مطابق بنگلادیش واپسی کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World