1000004236

متحدہ عرب امارات کے شہر خورفکان میں ساحلی پٹی پر تیل پھیلنے کا انکشاف ہونے کے بعد پیر کو ایک ساحل عوام کے لیے بند کردیا گیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بلدیاتی حکام نے سوشل میڈیا پر جاری نوٹس میں ساحل بند کرنے کی اطلاع دی، تاہم تیل پھیلنے کی وجوہات، مقدار اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ ساحل کا نام اللؤلؤیہ بیچ ہے۔ بلدیاتی حکام نے صفائی کا کام شروع کردیا ہے اور ساحل کو محفوظ قرار دیے جانے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک متاثرہ ساحل سے دور رہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#World