محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ اساتذہ اور طلبا کو میڈیا پر انٹرویوز دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے.
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں میں میڈیا کوریج پر پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کی دھمکی بھی دے دی ہے اور کہا کہ میڈیا پر بات کرنے والے عملے کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی.