1000006133

عراقی وزارت دفاع نے فوج کو شہروں سے انخلا کرکے سرحدوں پر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ فوج کو شہروں سے انخلا کی تیاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے انخلا کے بعد شہروں کا انتظام وزارت داخلہ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت سنبھالنے کے لیے عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کی مشقوں پر توجہ دے۔

متعلقہ ٹیگز:#World