چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کی نشاندہی سے متعلق اپنے بیان پر قائم رہنے اور معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
چوہدری سالک حسین نے مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا، کہا کرپشن کی نشاندہی کرنا ہتک عزت نہیں۔ مریم نوازخود بھی پنجاب میں کرپشن کے وجود کا اعتراف کر چکیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت پرتنقید جمہوریت کا بنیادی حق ہے، اسے دبانے کیلئے ہتک عزت کے قانون کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ہرجانے کا مطالبہ بے بنیاد اور غیر منطقی ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت پرتنقید جمہوریت کا بنیادی حق ہے، اسے دبانے کیلئے ہتک عزت کے قانون کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، قانونی نوٹس میں چوہدری سالک حسین کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔