سرگودھا میں 26 سالہ نوجوان کو فائرنگ سے قتل کر کے ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل شاہ پور میں مقتول کی والی بال میچ کے دوران ملزم سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگلے روز ملزم نے تلخ کلامی کا مبینہ طور پر بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش بھی کر رہی ہے
متعلقہ ٹیگز:#Crime