بلوچستان کے شہر تربت میں بجلی کا ہائی وولٹیج تار گھر پر گرنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں گھر میں موجود باپ اور بھائی جھلس کر زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آبسر کے قریب واسطو بازار میں پیش آیا جہاں بجلی کا ہائی وولٹیج تار 1 گھر پر گر گیا، حادثے میں 1 خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے
متعلقہ ٹیگز:#Crime