پاکستان کے مختلف شہر آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
شہرکا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 297 ریکارڈ کیا گیا،علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 429، برکی روڈ پر 358 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 289 ریکارڈہوا،طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ملتان بھی زہریلی فضا کی لپیٹ میں ہے،جہاں مجموعی اے کیو آئی 316 ریکارڈ کیا گیا، ممتاز آباد کے قریب فضائی آلودگی کی شرح 423 جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں 386 ریکارڈ ہوئی. ادھرفیصل آبادمیں بھی شہری آلودہ فضامیں سانس لینےپرمجبورہیں،شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 350 سے تجاوزکرگیا،اسموگ کے باعث شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔