1000302857

وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی عمرہ میں پارٹی سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جاتی امرا میں پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پرنوازشریف نےہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،مہنگائی پر قابو پانا ہی عوام کو ریلیف دینے کا اصل طریقہ ہے۔

نوازشریف نےکہاکہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سےروزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم رہیں۔ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan