1000302856

امریکا کے ایک پائلٹ نے ہوا بازی اور فن سے اپنی دلچسپی کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہوئے مقبول ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور آسمان پر طیارے کی مدد سے اس کا ایک دیوہیکل خاکہ بنا ڈالا۔

بینجمن میک ڈینیئل، جو سوشل میڈیا پر ’دی پائلٹ پکاسو‘ کے نام سے معروف ہیں، انہوں نے اپنی اس فضائی تخلیق کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے سیسنا اسکائی لین آر جی طیارے کو ایک پہلے سے طے شدہ پرواز کے راستے پر چلا کر یہ خاکہ تیار کیا۔بینجمن نے آرکنساس کے شہر بینٹن وِل کے ہوائی اڈے سے صبح 11 بج کر 29 منٹ پر پرواز شروع کی اور شام تقریباً 7 بج کر 37 منٹ پر واپس اسی ہوائی اڈے پر پہنچے، اس طرح ان کی پرواز کا دورانیہ 8 گھنٹے اور 8 منٹ رہا. آسمان پر بنائے گئے اس منفرد خاکے میں ’جی ٹی اے 6‘ کا لوگو ایک ہیلی کاپٹر کے نیچے دکھائی دیتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ فلوریڈا سے متاثر مختلف مناظر بھی شامل ہیں، جن میں مگرمچھ، کھجور کے درخت، اسپورٹس کار اور ایک خاتون کا خاکہ شامل ہے۔بینجمن کے لیے آسمان پر اس نوعیت کا فن پارہ تخلیق کرنا محض ایک مخصوص شکل میں پرواز کرنے کا معاملہ نہیں تھا، بلکہ انہیں طیارے کی کارکردگی، موڑ، بلندی اور مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے پرواز کا راستہ ترتیب دینا پڑا تاکہ یہ کام محفوظ طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے اپنی اس تخلیق کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ آسمان پر ’جی ٹی اے 6‘ بنانے میں 8 گھنٹے لگے، لیکن حقیقت میں اس لمحے کا 11 سال سے انتظار کر رہا تھا۔ان کی اس غیر معمولی کاوش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی

متعلقہ ٹیگز:#Technology