1000006463

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 سیزن کے لیے آٹھ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Sports