1000006460

حوثی تنظیم انصار اللہ کے سعودی عرب کےخلاف حملوں میں شدت آگئی۔ بندرگاہوں کے بعد تیل کی تینصیبات بھی نشانہ بنایا۔

عرب نیوز کے مطابق جازان آئل ریفائنری پرحوثیوں کے حملے میں نیپالی کارکن ہلاک ہوگیا۔ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

سعودی وزارت توانائی نے ریفائنری پر حملے کی تصدیق کردی۔ حوثی حملے کے باعث ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی ۔ بعض آپریشنز معطل کردیے گئے۔ ہنگامی اور تکنیکی ٹیموں نے نقصان کا جائزہ اور حفاظتی اقدامات شروع کردیے۔

دوسری جانب یمن کی بندرگاہ احدیدہ میں سعودی فوجی اتحاد نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کوتباہ کردیا۔ یمنی فوج کی بھی حوثیوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 113 جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیاہے جبکہ 87 فوجی گاڑیاں اور جنگی سازوسامان بھی تباہ کردیا گیا۔

متعلقہ ٹیگز:#World