پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 745 کی سطح ہر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5448 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 335 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
متعلقہ ٹیگز:#Pakistan