1000306654

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوحا میں جاری ایونٹ کا اب صرف فیصلہ کن معرکہ رہ گیا ہے، جو پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیموں کے درمیان ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم چوتھی مرتبہ اس ٹائٹل کو جیتنے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم نے ٹورنامنٹ کے 8 ایڈیشنز میں سے چھٹی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم جاری ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، گروپ میچوں میں متحدہ عرب امارات، بھارت اے اور نیپال اے کو شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں بنگلادیش اے کو زیر کیا۔

سیمی فائنل میں 46 رنز کی اننگز کھیلنے والے فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ میچز میں ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے، سیمی فائنل میں کپتان کے ساتھ مل کر پلان کے مطابق بیٹنگ کی اور فتح سمیٹی

متعلقہ ٹیگز:#Sports