1000302827

امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان پر مشتمل وفد 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچے گا، جہاں ٹرمپ، روبیو اور دیگر امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔وفد کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔درخواست کے ساتھ غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے حلفیہ بیانات، عینی شاہدین کی گواہیاں، ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی جمع کرائے جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کی بھی دی ہیگ میں شرکت م. فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شریک بانی حویدہ عراف، فلسطینی نژاد امریکی ناول نگار ابوالہوا اور دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل ہوسکتی ہیں۔11 نومبر کو دی ہیگ میں امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبات پر پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب فلسطینی صدارتی دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیلی جارحیت اور مسلسل محاصرے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن بورڈ اور اس کے سربراہ نکولائی ملاڈینوف بھی اسرائیلی مظالم رکوانے میں کامیاب نہیں ہوسکےوقع ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World