مشہور زمانہ ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی ویڈیوز لیک کرنے والے 21 سالہ ہیکر کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
برطانیہ کی ایک عدالت نے متعدد عالمی کمپنیوں پر سائبر حملوں کا اعتراف کرنے والے 21 سالہ ہیکر ایریئن کرتاج کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
جس کے بعد مجرم کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایریئن کرتاج کو مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ (GTA 6) کا ہیکر بھی کہا جاتا ہے۔
مقدمے کی سماعت لندن کی وولوچ کراؤن کورٹ میں ہوئی، عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ بدنامِ زمانہ ہیکنگ گروپ ’لیپسس‘ کے رکن ایریئن کرتاج نے اوبر ، ریولوٹ )، بی ٹی اور راک اسٹار گیمز سمیت متعدد بڑی عالمی کمپنیوں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا۔
جس سے ان اداروں کو لاکھوں پاؤنڈز کا مالی نقصان اٹھانا پڑا، ملزم نے 2022 میں راک اسٹار گیمز کے آئندہ آنے والے مشہور گیم ’جی ٹی اے 6‘ کی 90 ویڈیوز بھی لیک کی تھیں۔
سزا سناتے ہوئے معزز جج نے مجرم کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ "تم بلاشبہ ایک بہت قابل نوجوان ہو، اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہ کرو ورنہ یوں ہی جیل کے چکر لگاتے رہو گے۔”