ٹیم آسٹریلیا اور ٹیم انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل کپتانوں کا انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔
آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا فوٹو شوٹ پرتھ اسٹیڈیم میں پُرتکلف چائے کی میز پر ہوا۔
دونوں ٹیموں کپتانوں نے چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑ کر تصاویر بنائیں، جبکہ تصاویر کے ساتھ کپ آف ٹی کے کیپشن نے فوٹو شوٹ کو وائرل کردیا۔
دونوں کپتانوں نے اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا